*کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر تین بچوں کا باپ موٹرسائیکل مکینک قتل
*کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر تین بچوں کا باپ موٹرسائیکل مکینک قتل، رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر ہلاکتوں کی تعداد 48 ہوگئی*
*کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایل میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں موٹرسائیکل مکینک ناصر نامی نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا*۔
*پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ناصر دکان بند کرکے گھر واپس جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اس سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی*۔
*پولیس حکام کے مطابق مقتول ناصر نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی*۔
*گولیاں لگنے سے ناصر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کے اہل خانہ کے مطابق ناصر تین بچوں کا باپ تھا*۔
*پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں*۔
*رواں برس کراچی میں دورانِ ڈکیتی مزاحمت قتل کیے جانے والے افراد کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔*