اسرائیل کا ایران پر بڑا حملہ، مسلح افواج اور پاسدران_انقلاب کے سربراہان سمیت کئی کمانڈر اور جوہری سائنسدان جاں بحق

0

*اسرائیلی فوج نے 5 مرحلوں میں ایران کے 8 مقامات پر حملے کیے*

اسرائیل نے ایران پر بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران_انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی، جوہری سائنسدان محمد مہدی طہرانچی اور فریدون عباسی بھی جاں بحق ہوگئے، اس را_ئیل نے حملے میں ایران کے جوہری اور عسکری مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 6 شہری جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔

ایران کے سپریم_لیڈر آیت_اللہ_علی_خامنہ_ای نے خبردار کیا ہے کہ اس را_ئیلی حکومت نے ایران پر رات کے وقت کیے گئے حملوں سے اپنی کڑوی اور تکلیف دہ تقدیر رقم کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس را_ئیل نے کہا ہے کہ اس نے ایران کی جوہری تنصیبات، بیلسٹک میزائل فیکٹریوں اور عسکری کمانڈرز کو نشانہ بنایا ہے اور خبردار کیا کہ یہ ایک طویل آپریشن کا آغاز ہے جس کا مقصد تہران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.