کراچی میں سیف سٹی کیمروں سے کارروائیوں کا آغاز، جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی پکڑی گئی
کراچی میں سیف سٹی کیمروں سے کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا، آرام باغ کی حدود میں جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی پکڑی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیف سٹی کیمرے کی جانب سے فیک نمبر پلیٹ الرٹ جاری ہوا، کار ڈرائیور کو گرفتار کرکے آرام باغ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی جی سیف سٹی آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ کراچی میں سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے یہ پہلی کارروائی ہے۔
ڈی جی سیف سٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرداخلہ سندھ کی جانب سے میٹنگ کی گئی تھی، میٹنگ میں سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ایکشن کے احکامات دیے گئے۔
آصف اعجاز شیخ نے کہا کہ سیف سٹی کے ذریعے قانونی کارروائیوں کا حکم بھی دیا گیا، آئی جی سندھ اور ڈی جی سیف سٹی کو براہ راست حکم جاری کیا گیا ، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا جو کیمرے لگ چکے ہیں ان کو فوری آپریشنل کیا جائے۔