اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ پانچ بچوں کی ماں قتل
اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے پانچ بچوں کی ماں کو قتل کردیا پولیس نےواقعے کوذاتی دشمنی یا رنجش قراردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 اربن اسپتال کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کوقتل کردیا اورفرارہوگئے خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ،مقتولہ خاتون کی شناخت 40 سالہ فریدہ زوجہ ریاض کے نام سے کی گئی مقتولہ خاتون اورنگی ٹاؤن 15 سی کی رہائشی تھی، ایس ایچ اورمنظورلاشاری نے بتایا کہ مقتولہ خاتون پانچ بچوں کی ماں تھی ،مقتولہ خاتون کا شوہرٹیکسٹائل کمپنی میں ملازمت کرتا ہے مقتولہ خاتون اپنی بڑی بیٹی کوبس اسٹاپ پرچھوڑ کرواپس گھرجا رہی تھی خاتون جسے ہی گلی میں داخل ہوئی تو 2 نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی یا رنجش کا معلوم ہوتا ہے پولیس جائے وقوع پرموجود ہے اورسی سی ٹی وی سمیت دیگرشواہد اکٹھا کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ۔