فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات؛ آنے والے دنوں میں خوش آئند باتیں نکلیں گی، خواجہ آصف

0

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس ملاقات سے خوش آئند باتیں نکلیں گی۔

 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس ملاقات سے آنے والے دنوں میں بہتر نتائج نکلیں گے کیونکہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ فیلڈمارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات بہت اہم ہے، حالیہ کشیدگی میں پاکستانی آرمی چیف کو مدعو کرنا ہمارے لیے عزت کا باعث ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.