کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ لیاری دشمنی فی الفور بند کرے ، جاوید ناگوری

0

 

 

کراچی (پ-ر) جنرل سیکریٹری پی پی پی کراچی و صدر پی پی پی ضلع جنوبی جاوید ناگوری کی زیر صدارت پی پی پی لیاری ٹاؤن کے عہدیداران و لیاری ٹاؤن میں پی پی پی کے بلدیاتی نمائندگان کا اجلاس منعقد کیا گیا .

اجلاس میں جنرل سیکریٹری پی پی پی ضلع جنوبی تیمور سیال ، سینئر نائب صدر حاجی عبدالمجید سیکریٹری اطلاعات فرید میمن لیاری ٹاؤن کے چیئرمین ناصر کریم ، سٹی ایریا کے صدر نور محمد ہنگورو ، جنرل سیکریٹری ملا نعیم ،نثار بلوچ یوسی کے صدور جنرل سیکریٹری ، لیاری ٹاؤن میں منتخب پی پی پی یوسی چیئرمین وائس چیئرمین اور مخصوص نشستوں پر منتخب نمائندگان شریک تھے ، اجلاس کے شرکاء نے لیاری میں قلت آب کے مسئلے پر صدر پی پی پی ضلع جنوبی کو بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری پی پی پی کراچی و صدر پی پی پی ضلع جنوبی نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا عملہ لیاری دشمنی کے مرض میں مبتلا ہے جب کہ واٹر بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے منتخب بلدیاتی نمائدگان کی جانب رویہ ایسا ہے کہ واٹر بورڈ عملہ و افسران لیاری ٹاؤن کو اپنی ذمہ داری ہی نہیں سمجھتے ، جاوید ناگوری نے مزید کہا کہ لیاری ٹاؤن کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم اور واٹر بورڈ کے نااہل افسران کی تکنیکی غلطیوں کے باعث لیاری ٹاؤن میں پانی کی سپلائی اور سیوریج کے پانی کی نکاسی سنگین شکل اختیار کرگئی ہے – واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کی سپلائی و سیوریج کے نظام کی مرمت کے اخراجات دکھائے جارہے ہیں لیکن ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ کام صرف کاغذ پر کئے جارہے ہیں ، واٹر بورڈ کے عملے کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ رشوت ستانی سے باز آئین پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جنوبی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے مطالبہ کرتی ہے کہ واٹر بورڈ کی جانب سے کئے گئے نئے لائنوں اور مرمتی کام کا مٹیریل آڈٹ کا حکم دیں اور کاغذی کام کرنے والوں کا قلع قمع کریں پاکستان پیپلز پارٹی لیاری ٹاؤن کے عوام کے کسی حق پر سمجھوتہ نہیں کرے گی

جنرل سیکریٹری پی پی پی ضلع جنوبی انجینئر تیمور علی سیال نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے لیاری کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ دے کر منتخب کروایا انتخابات کے اگلے ہی روز پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف لیاری میں سازشیں شروع ہوگئیں جن کا آغاز سوئی گیس نے نو تعمیر شدہ سڑکوں اور گلیوں کو برباد کرکے کیا تو دوسری جانب واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے بھی اس کام میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا اور آج لیاری ٹاؤن کی ہر یوسی میں گٹر کا پانی ہے جبکہ اس کے برعکس صاف پانی کی سپلائی واٹر بورڈ کے عملے کی نااہلی کے باعث شدید متاثر ہے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاری ٹاؤن کے چیئرمین ناصر کریم بلوچ نے کہا کہ ہم نے واٹر بورڈ کی جانب سےنصب کی جانے والی نئی لائنوں اور مرمتی کاموں کے حوالے سے بارہا خط لکھ کر واٹر بورڈ سے تفصیلات مانگی ہیں مگر واٹر بورڈ کے متعلقہ افسران آج کے دن تک بھی کوئی تفصیل فراہم کرنے سے قاصر ہیں – اجلاس کے شرکاء نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے عہدیداران کو اپنی گذارشات پیش کرتے ہوئے کیا کہ واٹر بورڈ کے نااہل افسران کے خلاف احتجاج کا اعلان کریں اور اُس احتجاج کو ہر فورم پر ریکارڈ کروائیں

 

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.