پاکستان نے اپنے شہریوں کو عراق، لبنان اور شام کا سفر کرنے سے روک دیا
پاکستان نے عراق، شام اور لبنان میں اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے اپنے شہریوں کو اسرا-ئیل ایرا-ن کشیدگی کے باعث عراق، لبنان اور شام کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عراق، لبنان اور شام کا سفر صورتحال میں بہتری آنے تک نہ کریں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ان ممالک میں مقیم تمام پاکستانی شہری انتہائی احتیاط برتیں، پاکستانی شہری غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔