تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے، دریائے سندھ کے کنارے سیلاب کا الرٹ جاری

0

 

 

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کے بعد گزشتہ روز اس کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریائے سندھ کے کنارے ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 

پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق، سپل ویز کے ذریعے پانی کے اخراج سے دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا، جس کی مقدار 2,60,000 سے 2,70,000 کیوسک تک پہنچنے کی توقع ہے۔

 

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور دریائے سندھ کے کنارے رہنے والی مقامی آبادی پر کڑی نظر رکھیں۔

 

حکام نے خبردار کیا ہے کہ پانی کے بہاؤ میں اضافے کی وجہ سے دریا کے ساتھ واقع نشیبی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

 

دریائے سندھ کے قریب رہنے والے افراد، خصوصاً ماہی گیر اور مویشی پالنے والوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

 

پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں ہیلپ لائن 1700 پر فوری رابطہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.