کراچی : پارک کے اندر سوئے ہوئے دو بھائیوں پر تیزاب سے حملہ دونوں جھلس گئے

رقم کے تنازع پر عمیر نامی شخص نے دونوں پر تیزاب پھینکا مقدمہ درج

0

 

 

کراچی :فیڈرل بی ایریا میں رقم کی لین کا تنازعہ پر گھروں سےبے دخل دو دوستوں پر تیزاب پھینک کر زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح جوہر آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں بلاک 15 دستگیر میں واقع ڈھاکہ پارک میں دو افراد پر ایک شخص نے تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگیا ۔ پولیس نے زخمیوں 50 سالہ خالد ولد نورانی ملک اور 55 سالہ صادق ولد حسین علی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ۔ ایس ایچ او راشد الرحمان نے بتایا کہ عمیر نامی نے خالد سے زبردستی دس ہزار روپے چھین لئے تھے خالد نے پیسوں کا ذکر صاد ق سے کیا جس پر صادق نے عمیر سے پیسے واپسی دینے کا مطالبہ اور انکے درمیان جھگڑے بھی ہوئے، تاہم عمیر نے گذشتہ روز ان تیزاب پھینک دیا ، صادق نے عمیر کو فرار ہوتے دیکھا ، پولیس نے عمیر کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.