رحمان ڈکیت کا بیٹا منشیات سمیت گرفتار
کراچی : لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ سرغنہ رحمان ڈکیت کا بیٹا پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی میں منشیات سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ کلاکوٹ کی حدود میں عمل میں لائی گئی جہاں ملزم سلطان کو 210 گرام کرسٹل میتھ (آئس) سمیت حراست میں لیا گیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سلطان پیشہ ور مجرم ہے اور متعدد سنگین مقدمات میں مفرور اور گرفتار رہ چکا ہے۔ ملزم کے خلاف درج سابقہ مقدمات میں اقدام قتل، منشیات اور ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت دفعات شامل ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق سلطان کے خلاف درج اہم مقدمات درج ذیل ہیں:
مقدمہ نمبر 148/2023 بجرم دفعہ 6/9-2(4) تھانہ کلاکوٹ (مفرور)
مقدمہ نمبر 285/2024 بجرم دفعہ 6/9-2(3) تھانہ کلاکوٹ (مفرور)
مقدمہ نمبر 31/2021 بجرم دفعہ 324/34 تھانہ کلاکوٹ
مقدمہ نمبر 282/2021 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ کلاکوٹ
مقدمہ نمبر 77/2020 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ کلاکوٹ
مقدمہ نمبر 219/2021 بجرم دفعہ 4/5 ایکسپلوزو ایکٹ
پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف نیا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔