ایئرپورٹ کے اطراف سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، ڈی آئی جی ایسٹ زون کا دورہ

0

کراچی ():

 

ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی نے ایئرپورٹ ک

اطراف سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس پی ملیر، ایس پی ایس پی یو، ڈی ایس پی ایئرپورٹ اور ایس ایچ او ایئرپورٹ بھی موجود تھے۔

 

دورے کے دوران ڈی آئی جی ایسٹ زون کو چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ایئرپورٹ کے داخلی و خارجی راستوں، ماڈل موڑ، اسٹار گیٹ، مادام ان و آؤٹ اور ٹرمینل ون کے اطراف سیکیورٹی انتظامات کا بغور معائنہ کیا۔

 

ڈی آئی جی ایسٹ زون نے ایس پی یو گارڈ روم کا بھی وزٹ کیا، وہاں موجود اسلحہ چیک کیا اور تعینات اہلکاروں کو ہدایات دیں کہ سیکیورٹی کے نظام کو مزید سخت اور مؤثر بنایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.