کراچی: سی ٹی ڈی افسر پر غیر قانونی حراست اور رشوت کا الزام، برطرفی کم کر کے تنزلی کر دی گئی

0

کراچی : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے سب انسپکٹر محمد طاہر تنویر کو مبینہ طور پر ایک شخص کو غیر قانونی حراست میں رکھنے اور اس کی رہائی کے عوض رشوت لینے کے الزام میں برطرف کیا گیا تھا، تاہم اپیل کے بعد ان کی سزا کم کر کے عہدہ گھٹا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 21 مئی 2024 کو سی ٹی ڈی آپریشنز نے محمد علیان نامی شخص کو کراچی ایئرپورٹ کے قریب گرفتار کیا، جس پر الزام تھا کہ اس کے روابط کالعدم شیعہ عسکری تنظیم ’’زینبیون‘‘ سے ہیں۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق، دورانِ حراست ملزم کے اہلخانہ سے پہلے 1.5 لاکھ اور بعد میں 1 لاکھ روپے کے عوض رہائی کا معاملہ طے کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رقم وصولی کے بعد ملزم کو رہا کر دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد رینجرز حکام نے معاملے کو رپورٹ کیا، جس پر مقدمہ نمبر 79/2024 بجرم 365/34 پی پی سی درج کیا گیا۔

سماعت کے بعد افسر کی وضاحتیں غیر تسلی بخش قرار پائیں، تاہم نرمی کرتے ہوئے برطرفی کی سزا کم کر کے عہدہ گھٹا کر اے ایس آئی کر دیا گیا۔ متعلقہ افسر کی غیر حاضری کی مدت کو بغیر تنخواہ کے رخصت شمار کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.