"خودکشی یا حملہ؟ کراچی میں خاتون پولیس اہلکار زخمی”
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ کے ایک واقعے میں خاتون پولیس اہلکار زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکار شعبۂ تفتیش ضلع وسطی میں تعینات ہے اور واقعے کے وقت اپنی گاڑی میں موجود تھی۔ گولی اس کے چہرے پر لگی جس کے باعث اسے شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون اہلکار نے واقعے کے بارے میں متضاد بیانات دیے۔ پہلے بیان میں کہا گیا کہ اس کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی، تاہم بعد ازاں بتایا کہ اس نے خودکشی کی کوشش کی۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس مزید شواہد اکھٹے کر رہی ہے تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ واقعہ ٹارگٹڈ حملہ تھا یا خودکشی کی کوشش۔