کراچی :بلال کالونی پاور ہاؤس کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جانبہک
ملزمان نے تھوڑے تعقب کے بعد گولیاں ماری واقعہ ذاتی رنجش ہے یا ڈکیتی تفتیش جاری ہے ایس ایچ او
کراچی کے علاقے بلال کالونی میں فائرنگ سے 24 سالہ صدام جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق صدام اپنے کزن کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ صدام موٹر سائیکل سے اتر کر بھاگنے لگا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ مقتول کلفٹن کا رہائشی تھا۔ ایس ایچ او ناصر خان کے مطابق واقعے کے دوران مقتول سے کچھ بھی نہیں چھینا گیا، اور یہ واضح نہیں کہ یہ واردات ڈکیتی تھی یا ذاتی دشمنی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقتول اپنی موٹر سائیکل کی چابی لے کر بھاگا تھا، جس سے شبہ ہے کہ ملزمان موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔