سندھ اسمبلی نے منشیات کنٹرول ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا

0

کراچی : سندھ اسمبلی نے پیر کو سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ میں ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ وزیر قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بل ایوان میں پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2024 میں صوبے میں منشیات کے کنٹرول کے لیے الگ محکمہ قائم کیا گیا تھا، تاہم پرانے قانون میں بعض خامیاں رہ گئی تھیں جنہیں دور کرنے کے لیے یہ ترمیم ضروری تھی۔

 

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ پہلے منشیات کے مقدمات سیشن یا ایڈیشنل سیشن جج کی عدالتوں میں جاتے تھے، لیکن اب ہر ضلع میں اس مقصد کے لیے الگ عدالت قائم کی جائے گی جو آزاد اور خصوصی عدالت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو بھی نئے قانون کے تحت مزید اختیارات حاصل ہوں گے تاکہ منشیات کے خلاف کارروائی مؤثر بنائی جا سکے۔

 

ایوان نے بل کو متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے نئی عدالتوں کے قیام اور منشیات کے مقدمات ان عدالتوں میں چلانے کی منظوری دی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.