کراچی: اے وی ایل سی کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) کی کارروائی میں موٹر سائیکل چوری میں ملوث چار ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان سے آٹھ موٹر سائیکلیں اور ٹیمپرنگ کے آلات برآمد ہوئے۔

 

ترجمان پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ذیشان برکی، ثنا الرحمن، ساحل مسیح اور عبداللہ شامل ہیں، جنہیں اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے انجن اور چیسز نمبر مکینک کی مدد سے تبدیل کر کے فروخت کرتے تھے۔

 

پولیس کے مطابق ایک سیل کی گئی دکان سے بھی ٹیمپرنگ کے آلات، ایک چوری شدہ موٹر سائیکل اور تین پنچ شدہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ ملزمان موٹرسائیکلوں پر جعلی نمبر لگا کر انہیں سستے داموں فروخت کرتے تھے۔

 

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.