اجرک نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع 31 اکتوبر تک کر دی گئی
کراچی : حکومتِ سندھ کے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے موٹر سائیکلوں کے لیے نئی سیکیورٹی فیچرز والی نمبر پلیٹس لگوانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اب یہ تاریخ 31 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 14 اگست 2025 تھی۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق موجودہ نمبر پلیٹس کو لازمی طور پر نئی سیکیورٹی فیچرز والی پلیٹس سے تبدیل کیا جائے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ تاریخ تک اس عمل کو مکمل کر لیں تاکہ کسی قانونی کارروائی یا جرمانے سے بچا جا سکے۔
یہ اعلان محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کے سیکریٹری ابوالاعلیٰ بھٹی کے دستخط سے جاری کیا گیا۔