کراچی: تھانہ شاہ لطیف کے اندر فائرنگ، مبینہ ڈکیت جاں بحق

0

کراچی کے علاقے شاہ لطیف تھانے کے اندر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دو نوجوان ایک شخص کو پکڑ کر تھانے لائے اور دعویٰ کیا کہ وہ ڈکیت ہے۔ تھانے کے اندر دونوں نوجوانوں اور مبینہ ڈکیت کے درمیان جھگڑا ہوا، اسی دوران ایک شخص نے اسلحہ نکالا اور فائرنگ کردی۔

 

ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر خالق پیرزادہ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے مبینہ ڈکیت موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ دونوں نوجوانوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے حوالے سے مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں جبکہ زیر حراست دونوں نوجوانوں سے بھی تفتیش جاری ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.