شاہ لطیف تھانے میں فائرنگ سے ہلاک شخص کی شناخ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف تھانے میں گزشتہ روز پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت معاز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق معاز کو گزشتہ روز ایس ایچ او کے پرائیوٹ افراد نے پکڑا تھا۔ تھانے میں ہاتھا پائی کے دوران معاز کو سینے پر گولی لگی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاز پہلے بھی جیل جاچکا تھا۔ واقعے کے بعد سابق ایس ایچ او شاہ لطیف اور ہیڈ محرر نے تھانے سے شواہد مٹائے اور سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کی، تاہم اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو افراد ایک مبینہ شخص کو پکڑ کر تھانے لائے اور دعویٰ کیا کہ وہ ڈکیت ہے۔ تھانے کے اندر ان کے درمیان جھگڑا ہوا جس دوران فائرنگ سے معاز مارا گیا۔