ایڈوکیٹ شمس الاسلام قتل کیس: سندھ پولیس نے خیبرپختونخوا سے 11 ملزمان کی گرفتاری میں مدد مانگ لی

0

 

 

کراچی، سندھ حکومت کے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے خیبرپختونخوا حکومت سے کراچی کے ضلع جنوبی تھانہ درخشاں میں درج ہائی پروفائل قتل و دہشت گردی کیس میں مطلوب 11 ملزمان کی گرفتاری اور منتقلی میں تعاون کی باضابطہ درخواست کر دی۔

ایف آئی آر نمبر 593/2025 میں قتل، اقدامِ قتل، دہشت گردی اور مجرمانہ سازش کے الزامات شامل ہیں۔ ملزمان میں عمران آفریدی، ضرار آفریدی، عنان خان، عثمان آفریدی، تقدیر، بہار گل، خستہ گل، شہریار، اسلام نواز، محمد حسن اور محمد داوود شامل ہیں، جو مبینہ طور پر خیبرپختونخوا میں مقیم یا روپوش ہیں۔

 

انسپکٹر عامر ورک کی قیادت میں پولیس پارٹی جلد خیبرپختونخوا روانہ ہوگی، جس میں اے ایس آئی عبدالقادر اور ایک خاتون سرچ افسر بھی شامل ہوں گے۔ ملزمان کی منتقلی کیلئے ٹرانزٹ ریمانڈ، انسانی حقوق کا تحفظ اور مخالف فریق کے سفر پر پابندی جیسی شرائط رکھی گئی ہیں۔

 

یہ کیس سنگین نوعیت کے فوجداری و دہشت گردی الزامات کے باعث خصوصی نگرانی میں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.