کراچی: ملیر جیل کے گیٹ پر ملزم فرار، سیکیورٹی پر سوالات

0

کراچی – ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے گیٹ پر کورٹ پولیس کی تحویل سے ملزم فرار ہوگیا۔ جیل حکام کے مطابق ملزم جاوید احمد کو سائوتھ پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور پیشی کے بعد عدالت سے جیل لایا جارہا تھا کہ گیٹ پر ہی وہ پولیس کی تحویل سے بھاگ گیا۔

 

واضح رہے کہ رواں سال ملیر جیل میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران 200 سے زائد قیدی فرار ہوگئے تھے، جن میں سے بیشتر کو پولیس نے کارروائی کر کے گرفتار کرلیا یا انہوں نے خود گرفتاری دے دی، تاہم اب بھی 59 سے زائد ملزمان تاحال مفرور ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.