کراچی: لیاری میں گھر میں دھماکہ، 4 افراد زخمی
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں بینظیر بیکری کے قریب ایک گھر میں دھماکے کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال کراچی کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 45 سالہ پریم ولد نیم جی، 40 سالہ عتیقہ زوجہ پریم، 35 سالہ شبیر ولد عبدالشکور اور 20 سالہ قدیر ولد محمد نواز شامل ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا بیٹری پھٹنے کے باعث پیش آیا، تاہم پولیس اور متعلقہ ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔