منگھوپیر میں پولیس نے جشنِ آزادی کی شب ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

0

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس نے جشنِ آزادی کی شب ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ملزم کو جدید اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا گیا، جس کے بعد پولیس نے ویڈیو کی مدد سے ملزم کی شناخت کرلی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم قیصر خان ولد جہانزیب کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والی غیر قانونی G3 رائفل بمعہ ایمونیشن برآمد کرلی۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.