کراچی کا تھانیدار قبضہ مافیا کا سہولت کار بن گیا ملیر کینٹ تھانے کے ایس ایچ او اور اہلکاروں پر سنگین الزامات
کراچی کا تھانیدار قبضہ مافیا کا سہولت کار بن گیا
ملیر کینٹ تھانے کے ایس ایچ او اور اہلکاروں پر سنگین الزامات — سپر ہائی وے کی 26 ایکڑ زمین پر قبضے کی کوشش میں مبینہ طور پر مدد فراہم کی۔
مقدمے کے مطابق، زمین کے چوکیدار نے قبضے کی اطلاع مالک کو دی جس پر فوری طور پر موقع پر پہنچ کر پولیس کو کال کی گئی۔ ابتدا میں ایس ایچ او نے دو اہلکار بھیجے، جو بغیر کسی سرکاری اسلحے کے زمین پر پہنچے۔ اس دوران ہیوی مشینری کھدائی کے لیے اندر داخل ہو چکی تھی۔
مقدمہ بیان کرتا ہے کہ 50 سے 60 مسلح افراد نے قبضے کی نیت سے دھاوا بولا، جن کے ساتھ خواتین اور بچے بھی موجود تھے۔ حیران کن طور پر، ایس ایچ او کے حکم پر آنے والے پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر قبضہ مافیا کے لیے گیٹ کھول دیا۔
قبضہ گروپ نے فائرنگ کر کے چار گارڈز کو زخمی کیا اور ان سے اسلحہ چھین لیا۔ الزام ہے کہ یہ تمام کارروائی تھانے کے ایس ایچ او کی ملی بھگت سے انجام پائی۔