بن قاسم اور اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات پولیس افسر سمیت دو جانباک

0

اسٹیل ٹاؤن تھانے میں تعینات پولیس افسر اے ایس آئی محمد خان ابڑو کو بن قاسم کے علاقے عیدو گوٹھ میں گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔

 

اہل خانہ کے مطابق ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا حملہ تھا جبکہ شہید افسر کو مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔

 

پولیس ذرائع نے بتایا کہ شہید افسر نے کچھ عرصہ قبل ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا اور باخبر ذرائع کے مطابق اس واقعے کے پس منظر میں اسی کارروائی کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق شہید اے ایس آئی محمد خان ابڑو نے اپنی مدعیت میں تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں مقدمہ الزام نمبر 613/2025 بجرم دفعہ 506-B اور 25-D ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کروایا تھا۔ اس مقدمے میں دو ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

 

اپنے مؤقف میں شہید افسر نے کہا تھا کہ ملزمان کی جانب سے انہیں مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ ان کے گھر کے باہر اسلحہ بردار افراد کی جانب سے ریکی بھی کی جا رہی تھی۔

 

اسی طرح اورنگی ٹاؤن میں بھی مسلہ ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا جس کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا

مقتول بنارس کا رہنے والا تھا اور کپڑے کا تاجر تھا ۔پولیس کے مطابق مقتول کا کوئی سامان اور پیسہ نہیں چھینا گیا ہے اور ابتدائی طور پر ایسا لگتا واقعہ ذاتی رنجش یا ٹارگٹ کلنگ ہے اس کی مزید جان جاری ہے

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.