اٹک: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی بڑی کارروائی، جلی ہوئی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔
اٹک: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی بڑی کارروائی، جلی ہوئی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق موٹروے پر باہتر انٹرچینج کے قریب کار سے 166 کلوگرام سے زائد چرس اور 21 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔
خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران گاڑی کی نگرانی کی جا رہی تھی تاہم گاڑی ٹول پلازے تک نہ پہنچی۔ بعد ازاں موٹروے پر گاڑی جلی ہوئی حالت میں پائی گئی۔
ممکنہ طور پر گاڑی شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کا شکار ہوئی۔ ملزمان گاڑی اور منشیات چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔
اے این ایف نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔