سعید غنی کے بھائی کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

0

کراچی کے علاقے فیروزآباد تھانے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما اور ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ انسدادِ دہشتگردی ایکٹ سمیت اقدامِ قتل اور ہنگامہ آرائی کی دفعات کے تحت سرکاری اہلکار حافظ سہیل احمد کی مدعیت میں درج ہوا۔

 

ایف آئی آر کے مطابق فرحان غنی، جو صوبائی وزیر سعید غنی کے چھوٹے بھائی ہیں، اپنے ساتھیوں قمر احمد خان، شکیل چانڈیو، سکندر، روحان اور دیگر افراد کے ہمراہ مسلح ہوکر موقع پر پہنچے اور ہنگامہ آرائی کے ساتھ سرکاری اہلکاروں پر حملہ کیا۔ مقدمے میں الزام ہے کہ ملزمان نے سرکاری عملے کو اپنے فرائض کی انجام دہی سے روکنے کی کوشش کی، مزاحمت کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

 

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.