کراچی: ڈرگ روڈ انڈر بائی پاس میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 جاں بحق، ایک خاتون زخمی
کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ انڈر بائی پاس میں تیز رفتار مسافر مزدا کی ٹکر سے خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔
ایدھی ریسکیو کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت حارث، شعیب اور ایک نامعلوم خاتون کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی خاتون کی شناخت نائلہ زوجہ شعیب کے طور پر کرلی گئی ہے۔ لاشوں اور زخمی کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ روٹ نمبر D-11 کی مسافر مزدا سے پیش آیا، جاں بحق افراد الگ الگ موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ تیز رفتاری کے باعث مزدا ڈرائیور نے موٹر سائیکلوں کو کچل دیا۔