دریائے راوی میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ جاری

0

دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جہاں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

جسڑ کے مقام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 28 ہزار کیوسک پر برقرار ہے جبکہ بلوکی پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے۔

 

دریائے چناب میں قادر آباد کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے تاہم پانی کے بہاؤ میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ یہاں بہاؤ 9 لاکھ 1 ہزار 500 کیوسک ہوگیا ہے۔

 

علاوہ ازیں خانکی پر بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے تاہم پانی کے بہاؤ میں کمی کا رجحان ہے، یہاں بہاؤ 7 لاکھ 22 ہزار کیوسک ہوگیا ہے۔

 

2 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

دوسری جانب دریائے ستلج میں بھی آنے والے پانی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ہیڈسلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی آمد 109305 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

بہاولنگر میں دریائی بیلٹ سے ملحقہ مواضعات، مختلف بستیاں زیر آب اور ہزاروں افراد بھی ریلے سے متاثر ہوئے ہیں۔ پانی کے تیز بہاؤ سے متعدد عارضی حفاظتی بند اور مختلف رابطہ سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.