سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین اشتہاری ملزمان گرفتار، اسلحہ و دستی بم برآمد
کوٹری: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوٹری کے علاقے زینب ہاؤسنگ سوسائٹی سائٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر کے مطابق چھاپے کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان پنجاب جانے والے ٹرالرز پر فائرنگ کے مختلف مقدمات میں قانون کو مطلوب تھے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔