ضلع ملیر پولیس کی کاروائی بن قاسم میں قتل ہونے والے افسر کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار

0

ایس ایس پی ملیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ بن قاسم میں شہید پولیس افسر اے ایس آئی محمد خان ابڑو کے قتل کا مرکزی ملزم غلام قادر لاشاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

ایس ایس پی کے مطابق ملزم کو پورٹ قاسم کے قریب کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے ساتھیوں کے ساتھ منصوبہ بندی کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

شہید اے ایس آئی محمد خان ابڑو تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں تعینات تھے، جبکہ واقعے کا مقدمہ نمبر 340/2025 تھانہ بن قاسم میں درج کیا گیا تھا جس میں دہشت گردی و قتل کی دفعات 302، 34 اور 7ATA شامل ہیں۔

 

ایس ایس پی ملیر نے مزید کہا کہ دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور انہیں بھی جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.