کراچی: برکاتی طلبہ کا عظیم الشان جلوس آج بروز اتوار نکالا جائے گا

0

کراچی میں برکاتی ذمہ داران کے اہم اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا کہ آج بروز اتوار دو بجے برکاتی طلبہ کا جلوس نمائش چورنگی سے نکالا جائے گا جو میمن مسجد پر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے نکالا جارہا ہے جس میں تقریباً دس ہزار طلبہ شریک ہوں گے، جن میں سے دو ہزار کے قریب طلبہ حفاظِ قرآن ہیں جبکہ چار سے پانچ سو علماء کرام اور مدارس کے طلبہ بھی شریک ہوں گے۔

 

برکاتی فاؤنڈیشن کے سربراہ رفیق بردیسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:

 

ہمارا جلوس غیر سیاسی ہے اور اس کا مقصد محض عشقِ رسول ﷺ کا اظہار ہے۔

 

طلبہ کے درمیان مقابلہ بھی ہوگا جس کے فاتح کو لیپ ٹاپ سمیت دیگر انعامات دیے جائیں گے۔

 

دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی ناگزیر ہے تاکہ طلبہ دنیا کے میدان میں بھی کامیاب ہوسکیں۔

 

ہمارے مدارس منشیات جیسے مسائل سے پاک ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ کارواں مزید آگے بڑھے۔

 

 

انہوں نے مزید بتایا کہ سپر ہائی وے کے قریب 167 ایکڑ زمین پر نئے مدارس اور جامعات کے قیام کا کام بھی جاری ہے۔

 

ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی سے میمن مسجد تک ایم اے جناح روڈ دوپہر دو بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک عام ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.