قانون کے محافظ خود جرائم پیشہ نکلے، سندھ پولیس کے 336 اہلکاروں پر مقدمات درج

0

úúکراچی: سندھ پولیس کا داغدار چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ صوبے بھر میں 336 پولیس اہلکاروں کے خلاف سنگین مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

 

اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد رینج بدنامی میں سرفہرست ہے جہاں 77 پولیس اہلکار جرائم میں ملوث پائے گئے۔ لاڑکانہ میں 63، شہید بے نظیر آباد میں 57 اور سکھر میں 51 اہلکاروں کو مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ کراچی ایسٹ زون میں بھی 37 پولیس اہلکار بھتہ خوری سمیت مختلف سنگین جرائم میں ملوث نکلے۔

 

ذرائع کے مطابق کرپٹ اہلکاروں پر انسدادِ دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 12 اہلکار تاحال مفرور ہیں جبکہ 149 ضمانت پر آزاد گھوم رہے ہیں۔

 

ماہرین اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے انکشافات سندھ پولیس کی ساکھ پر سنگین سوالیہ نشان ہیں۔ اعلیٰ سطحی شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.