کراچی ملیر میں مزدوروں کا احتجاج، جھڑپ میں 6 افراد زخمی
کراچی کے علاقے ملیر جوگی موڑ میں فیکٹری سے مزدوروں کی برطرفی کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا۔
عوامی راج تحریک اور مزدوروں نے فیکٹری کے سامنے دھرنا دیا تو مظاہرین اور فیکٹری گارڈز کے درمیان شدید جھڑپ ہوگئی جس میں 6 افراد زخمی ہوئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو منتشر کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں مزدور رہنماؤں سمیت 25 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
—