ایس ائی یو کی کاروائی ان لائن منشیات فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

0

کراچی:

اسپیشلائز انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) / سی آئی اے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی ایس آئی یو عارف اسلم راؤ کے مطابق ملزم کو جمشید کوارٹر کے علاقے گرومندر سے گرفتار کیا گیا۔

 

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے تین کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کا کارندہ ہے اور خیبر پختونخوا سے منشیات منگواتا تھا۔

 

پولیس کے مطابق ملزم منشیات کی آن لائن بکنگ کرتا اور شہر کے مختلف علاقوں میں ڈیلیوری دی جاتی تھی۔ ڈیلیوری کے لئے مختلف سوشل ایپلیکیشنز استعمال کی جاتی تھیں۔ آئس، کرسٹل، ہیروئن اور چرس جیسی منشیات آن لائن سپلائی کی جارہی تھیں۔

 

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.