کراچی ؛اسکیم 33 میں سیوریج کا پانی تا حل موجود علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کر دی
کراچی ؛اسکیم 33 میں سیوریج کا پانی تا حل موجود علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کر دی
کراچی: اسکیم 33 پی سی ایس آئی آر سوسائٹی میں بارش کو کئی روز گزرنے کے باوجود سیوریج کا پانی نہیں نکالا جا سکا۔۔۔ پانی گلیوں اور سڑکوں کے ساتھ گھروں میں بھی داخل ہوگیا ہے۔۔۔ ناگوار بدبو نے مکینوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
اہل علاقہ کے مطابق ناقابلِ برداشت صورتحال پر انہوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر نذرِ آتش کیے، تاہم نہ کوئی ایم این اے، ایم پی اے اور نہ ہی کوئی بلدیاتی نمائندہ دادرسی کے لیے علاقے میں پہنچا۔
خراب صورتحال کے باعث متعدد مکین اپنا سامان لے کر عارضی طور پر دوسرے گھروں میں منتقل ہوگئے ہیں۔۔۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکام خدارا ان کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کریں۔