سیلاب زدہ علاقوں کو افت زدہ قرار دیا جائے، چیر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے ملک کے سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں آپس کے اختلافات بھلا کر سیلاب زدگان کی مدد کریں۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے صوابی، بونیر، سوات کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے سیلاب زدگان میں امدادی سامان تقسیم کیا۔
اعلامیے کے مطابق انہوں نے سیلاب متاثرین میں کمبل، پینے کا صاف پانی، خیمے، کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں۔
اس موقع پر روبینہ خالد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا عملہ مشکل وقت میں سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہے، ملک بھر میں بی آئی ایس پی کی ٹیمیں سیلاب متاثرین کا سروے کر رہی ہیں، سروے میں کسی سیلاب متاثرہ کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔