تھڈو ڈیم اوورفلو، پانی قریبی آبادیوں میں داخل، مکین مشکلات کا ش
کراچی:
سپر ہائی وے کے قریب واقع تھڈو ڈیم اوورفلو ہونے کے باعث پانی کے تیز ریلے قریبی آبادیوں میں داخل ہو گئے۔ کئی محلوں میں تین سے چار فٹ تک پانی جمع ہونے سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
علاقہ مکین اپنے گھروں سے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو رہے ہیں جبکہ خواتین اور بچوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔ پانی داخل ہونے سے گھروں کا سامان اور قریبی دکانیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کی فراہمی اور پانی کی نکاسی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تاہم مکینوں کا مؤقف ہے کہ اگر بروقت حفاظتی اقدامات کیے جاتے تو صورتحال اتنی سنگین نہ ہوتی۔