شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس اہلکار کا قتل، مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج
شاہ لطیف ٹاؤن میں تعینات پولیس اہلکار کے قتل کی واردات کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر نمبر 1357/25 مقتول کے بھائی محمد آصف کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔
مدعی کے مطابق، "میرا بھائی حوالدار عبدالکریم میرے ہمراہ پیر سرہندی گوٹھ میں رہائش پزیر تھا اور میمن گوٹھ تھانے میں تعینات تھا۔ 11 ستمبر کی شب ساڑھے سات بجے وہ وردی پہن کر اپنی موٹرسائیکل پر تھانے جانے کے لیئے نکلا۔ کچھ دیر بعد ہمارے رشتہ دار جمیل جوکھیو نے اطلاع دی کہ میمن گوٹھ روڈ پر عثمان خاصخیلی گوٹھ کے قریب عبدالکریم کو گولیاں لگی ہیں۔ جب میں موقع پر پہنچا تو میرا بھائی جاں بحق ہوچکا تھا۔”
ایف آئی آر میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عبدالکریم کو نامعلوم ملزمان نے نامعلوم رنجش کی بنیاد پر قتل کیا۔