کراچی: سی ویو اپارٹمنٹ کی پارکنگ سے مرد و خاتون کی لاشیں برآمد

0

کراچی کے علاقے ڈیفنس سی ویو اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گزشتہ شب ایک گاڑی سے مرد اور خاتون کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز کے نام سے کرلی گئی ہے، تاہم خاتون کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔

 

لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وجہ موت پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔ بظاہر امکان ہے کہ موت دم گھٹنے یا کسی اور وجہ سے ہوئی ہو، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

 

پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت اور واقعے کی اصل نوعیت جاننے کے لیے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.