لیمن کوپ میں ٹریفک حادثہ ایک شخص یہاں بہک مشتعل افراد کا احتجاج
کراچی (اسٹاف رپورٹر)
ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شاہ نواز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی شہری شاہ نور ولد گلاب کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دونوں شہری درمحمد گوٹھ ملیر کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
حادثے کے بعد علاقہ مکین بڑی تعداد میں سڑک پر نکل آئے اور ڈمپر ڈرائیور کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ مظاہرین نے میمن گوٹھ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات شروع کر دیے ہیں جبکہ ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔