پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید لاہور کے علاقے اچھرہ سے گرفتار

0

 

 

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے سوشل میڈیا پر متحرک کارکن فلک جاوید کو لاہور کے علاقے اچھرہ سے گرفتار کرلیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق فلک جاوید این سی سی آئی اے کو دو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں اور ان کے خلاف ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ پراپیگنڈے اور ایک خاتون سیاستدان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزامات میں مقدمات درج ہیں۔

 

ایجنسی کے مطابق فلک جاوید کی گرفتاری قانون کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہیں۔

 

مزید قانونی کارروائی کا فیصلہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.