دوست ممالک کے فوجی افسران کا قومی اسمبلی کا دورہ
اسلام آباد:
30 دوست ممالک کے فوجی افسران اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) کے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 2026 کے افسران پر مشتمل ایک وفد نے قومی اسمبلی کا دورہ کیا۔
قانون سازی اور پارلیمانی طریقہ کار کے مشیر محمد مشتاق نے معزز مہمانوں کو پارلیمانی نظام، قانون سازی کے عمل اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
—