کراچی: ڈکیتی کی بڑی واردات، نوجوان کے قتل اور بڑھتے جرائم کے خلاف احتجاج

0

کراچی )

کراچی بار ایسوسی ایشن کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی۔ ملزمان ایک سرکاری افسر کی بہن کے گھر سے 60 لاکھ روپے نقد، 20 تولہ سونا اور پانچ لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈ لے اڑے۔ پولیس کے مطابق واردات میں سوسائٹی کا گارڈ اور اس کے ساتھی ملوث ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ادھر گلشن معمار میں 20 سالہ نوجوان کے قتل کے خلاف علاقہ مکینوں نے سپر ہائی وے پر شدید احتجاج کیا۔ مقتول کے ورثا نے لاش رکھ کر مظاہرہ کیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

 

اسی طرح جمالی گوٹھ میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتیوں کے خلاف مکینوں نے سپر ہائی وے پر احتجاج کرتے ہوئے دونوں اطراف کی سڑکیں بند کردیں۔ مظاہرین کے احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.