کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر کی دہلیز پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

0

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ رحمت چوک میں گھر کی دہلیز پر فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ سجاد جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں مقتول کو اپنے بچوں کے ہمراہ دہلیز پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹیج کے مطابق موٹرسائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے واردات کی کوشش کی، مزاحمت پر ایک ملزم نے فائرنگ کی جس سے سجاد سینے پر گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ مقتول چند روز قبل فیصل آباد سے کراچی اپنے سسرال آیا تھا اور دو بچوں کا باپ تھا۔

 

ڈی آئی جی عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا ہے یا کسی اور وجہ سے پیش آیا، تاہم جامع تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جارہی ہے۔ کرائم سین یونٹ شواہد جمع کرچکا ہے جبکہ ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شیر محمد سانگی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

 

ڈی آئی جی نے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.