طارق روڈ پر سنار سے کروڑوں کی ڈکیتی
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) طارق روڈ پر سنار سے ڈکیتی کی واردات ملزمان کروڑ وں مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق فیروز اباد تھانے کی حدود تاریخ کوٹ میں ڈکیتی کا پراسرار واقعہ پیش ایا جس میں ملزمان سنار سے 436 گرام سونا لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ایس ایچ او فیروز اباد طارق محمود کے مطابق گزشتہ روز اطلاع دی گئی کہ ایک شخص سے جو کہ طارق روڈ میں واقعہ اپنے کارخانے سے جا رہا تھا اس کے ساتھ اللہ والی چورنگی کے قریب واردات رونما ہوئی ۔تین ملزمان نے واردات کی اور طلائی زیورات لے کر فرار ہو گئے ۔انہوں نے کہا متاثرہ شخص نے پولیس سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد ہم نے ان سے کہا کہ مکمل تفصیلات اور نقصان کی معلومات فراہم کر دیں تاہم کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود متاثرہ شخص رپورٹ درج کرانے نہیں ایا انہوں نے کہا کہ ہم نے جو ہے وقوعہ کا معائنہ کیا اور دیگر جگہ سے بھی معلومات لی جا رہی ہیں مقدمہ درج ہونے کے بعد یہ بات واضح ہو سکی یہی کہ ملزمان کتنا طلائی زیورات لے کر فرار ہوئے ۔ 436 گرام سونا لگ بھگ 37 تولہ بنتا ہے اور اس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ کے قریب ہے ۔واقعے کی مزید جہاں جاری ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق چند دنوں کے دوران سنارو کے ساتھ وارداتوں کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں ارہی ہے ان واقعات کی جانچ جاری ہے مذکورہ وارداتوں میں ملزمان کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لے کر فرار ہوئے ۔