سال رواں میں شہر میں 200 سے زائد بچے اغوا ہو گئے
کراچی سے بچوں کے اغوا کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوگیا ہے۔ اے وی سی سی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے 9 ماہ میں مجموعی طور پر208بچوں کے اغوا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق اب تک صرف 60 بچے بازیاب ہوسکے
جبکہ 148 بچے تاحال لاپتہ ہیں۔ سب سے زیادہ کیسز جنوبی زون میں سامنے آئے جہاں 83 بچے اغوا ہوئے۔ اسی طرح ایسٹ زون میں 57 اور ویسٹ زون میں 68 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق ویسٹ زون سے 23 اور ایسٹ زون سے 18 بچے بازیاب ہوئے، جبکہ مجموعی طور پر 184 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔