کراچی: ناتھا خان پل پر ایک بار پھر شگاف، ٹریفک کی روانی شدید متاثر
کراچی میں ناتھا خان پل پر ایک بار پھر شگاف پڑ گیا جس کے باعث شہر سے ایئرپورٹ جانے والے ٹریک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔
کے ایم سی حکام کے مطابق متاثرہ مقام پر تعمیراتی کام شروع کردیا گیا ہے۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ ابتدائی کام دو روز میں مکمل کرلیا جائے گا تاہم کنکریٹ کو مکمل طور پر سوکھنے میں دس سے بارہ روز لگیں گے۔
حکام کے مطابق مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد تقریباً بارہ سے تیرہ روز بعد پل کے اس حصے کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔