ابراہیم حیدری کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار مقدمہ درج

0

 

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)

ابراہیم حیدری کے علاقے علی بروہی گوٹھ میں کمسن بچی سے مبینہ بدفعلی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت بلال عرف ڈاڈا اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کا مقدمہ 11 سالہ متاثرہ بچی کے والد یوسف کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جو ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔

 

ایف آئی آر کے مطابق 30 ستمبر کی رات ملزمان نے بچی سے گٹکا منگوایا اور کمپنی کے اندر بلا کر اسے زبردستی پکڑ لیا۔ بلال نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی، جبکہ عبداللہ نے اسے قابو میں رکھا اور واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔ بچی کو ویڈیو منظر عام پر لانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

 

واقعہ محلے کے ایک لڑکے نے متاثرہ والد کو ویڈیو دکھا کر بتایا، جس کے بعد والد نے فوری طور پر تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

 

 

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.