کراچی: شرافی بادل گوٹھ میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، بزرگ شخص گرفتار
کراچی کے علاقے شرافی بادل گوٹھ میں 8 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق 60 سے 65 سالہ معشوق ولد اللہ وسایہ نامی شخص کو سنگین الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے الزام عائد کیا کہ بزرگ شخص نے اس کی کمسن بیٹی کے ساتھ زیادتی کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور متاثرہ بچی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار شخص علاقے میں بچوں کا جھولا جلاتا ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
—